سلو اوور ریٹ کی سزا، مصباح الحق ایک میچ کیلئے معطل، ہملٹن ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے

سلو اوور ریٹ کی سزا، مصباح الحق ایک میچ کیلئے معطل، ہملٹن ٹیسٹ میں حصہ نہیں ...
سلو اوور ریٹ کی سزا، مصباح الحق ایک میچ کیلئے معطل، ہملٹن ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے

  



کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں عدم شرکت یقینی ہو گئی ہے۔

مصباح الحق کے سسر انتقال کر گئے ،قومی ٹیم کے کپتان اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ وطن واپس روانہ

نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا ہے اور ان پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ مصباح الحق کی پابندی کا اطلاق ہملٹن ٹیسٹ سے ہو گا۔

عرب امارات کے شیر ،نیوزی لینڈ میں ڈھیر ،پاکستان کو 8وکٹوں سے عبرتناک شکست

واضح رہے کہ مصباح الحق سسر کی وفات کے باعث نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوں گے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ وہ میچ سے قبل ہی واپس نیوزی لینڈ چلے جائیں گے اور ٹیم میں حصہ ہوں گے لیکن اب نیوزی لینڈ واپس پہنچ جانے کی صورت میں بھی وہ دوسرے میچ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں