حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک متوقع :ذرائع

حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک متوقع :ذرائع
حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک متوقع :ذرائع

  


اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28نومبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ، انہو ںنے اس حوالے سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے جبکہ حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ ممکنہ طور پر جنرل اشفاق ندیم کو دیا جائے گا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران جنرل اشفاق ندیم کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کرنے کیلئے پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اس حوالے سے مشاورت بھی آخری مراحل میں ہے ۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کی نقل میں بھارتی فضا ئیہ نے بھی مو ٹر وے کو رن وے بنا لیا لیکن پھر ایسا کام ہو گیا کہ پو ری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پا نی ہو گئی‎

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے چار نام سامنے آئے جن میں زبیر محمود حیات، اشفاق ندیم، جاوید اقبال رمدے، قمر جاوید باجوہ شامل ہیں جبکہ ان میں سے اشفاق ندیم کو آرمی چیف بنائے جانے کے امکانات سب سے زیادہ ہیں ۔لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کا تعلق قریشی خاندان سے ہے جبکہ وہ چکوال کے ہی رہنے والے ہیں ۔لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم کے بھائی عرفان ندیم امریکہ میں ڈاکٹر ہیں اور عمران ندیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک نامور صحافی رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں