پاکستانی ڈراموں میں اداکاری نےمجھے اچھا انسا ن بنا دیا : بھارتی اداکارہ دیپتی گپتا

پاکستانی ڈراموں میں اداکاری نےمجھے اچھا انسا ن بنا دیا : بھارتی اداکارہ ...
پاکستانی ڈراموں میں اداکاری نےمجھے اچھا انسا ن بنا دیا : بھارتی اداکارہ دیپتی گپتا

  



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی اداکارہ دیپتی گپتا نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈاموں میں کام نے مجھے اچھا انسان بنا دیا ہے ۔ 

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ دیپتی گپتا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ڈاموں میں کام کرنے سے انہیں بہتر انسان بننے میں بہت مد د ملی ہے ۔

بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کے ادارے کی ویب سائٹ بلاک کر دی

”میں ہندو ماحول میں پلی بڑھی “، پاکستان میں اپنے فینز اور اداکاروں کیساتھ کام کرنے سے مجھے مذہبی تفریق سے ہٹ کر جو پیار اور محبت ملی اس تجربے نے نہ صرف میرے تاثرات اور سوچ کو تبدیل کیا بلکہ مجھے ایک اچھا انسان بھی بنا دیا ۔

اداکارہ نے پاکستانی پروڈیوسرز کی تخلیقی تحریروں کی تقریف کرتے ہوئے کہا کہ ” میرے دل میں صدیقی اور مومنہ دورید کی بہت عزت اور احترام ہے “جنہوں نے بھارتی ڈراموں کے برعکس انتہائی منفرد کہانیاں لکھی ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ بھارت میں کبھی اس قسم کے ڈرامے بنیں اور میں ان کا حصہ بن سکوں ۔

ایک سوال پر بھارتی اداکارہ دیپتی گپتا کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل نیت میں میری ساتھی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں بھارت میں ہیں جس پر انہیں بہت خوشی ہے ۔”جب مجھے پتہ چلا کہ ماہرہ خان بالی وڈ میں کام کر رہی ہیں تو میںخوشی سے جھوم اٹھی “ مگر جب پاکستانی اداکاروں کیلئے بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگائی گئی تو مجھے بے حد دکھ بھی ہوا ۔

انہوں نے بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”جب پاکستانی اداکاربھارت میں کام کرتے ہیں تو اس سے لوگوں کو ان کیساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے جس سے یقینی طور پر دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بھی کم ہوتے ہیں “ تاہم مہمان اداکاروں کیساتھ اس طرح کا رویہ ہمارے اپنے معاشرے کیلئے بھی بدنامی کا باعث ہے ۔

گپتا نے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مہرین جبارکی سریل پہچان سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر انہیں پاکستان میں متعدد ڈراموں میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع دیا گیا ۔انہوں نے ڈرامہ سیریل نیت ، ملال ، اجازت اور عشق جنون دیوانگی سمیت کئی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں ۔

مزید : تفریح