کل دوپہر دو بجے آپ کے گھر کی ٹی وی کیبل بند ہو جائے گی کیونکہ۔۔۔

کل دوپہر دو بجے آپ کے گھر کی ٹی وی کیبل بند ہو جائے گی کیونکہ۔۔۔
کل دوپہر دو بجے آپ کے گھر کی ٹی وی کیبل بند ہو جائے گی کیونکہ۔۔۔

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کیبل آپریٹرز آف پاکستان نے ملک بھر میں کیبل ٹی وی سروس بند کرنے اعلان کر دیا ہے۔ کیبل ٹی وی آپریٹرز کا کہنا ہے کہ بہ بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا

تفصیلات کے مطابق کیبل آپریٹرز آف پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روکنے یا پھر اسے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے دباﺅ بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کیبل آپریٹرز نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہیڈ کوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

مختلف وجوہات کی بناءپر کئی مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد بالآخر حکومت نے 23 نومبر کو ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کا فیصلہ کر رکھا ہے تاہم کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا ذریعہ معاش خطرے میں ہے اور اگر ہائی کوالٹی ڈی ٹی ایچ سروس حقیقت بن گئی تو انہیں بہت زیادہ نقصان ہو گا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی تھی تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔ کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 100 فیصد کیبل ٹی وی اینالاگ کے ذریعے چل رہے ہیں اور انہیں ڈیجیٹل سیٹ ٹاپ باکس کے ذریعے جدید کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔

سلو اوور ریٹ کی سزا، مصباح الحق ایک میچ کیلئے معطل، ہملٹن ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے

کیبل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ڈی ٹی ایچ سروس کے آغاز کے وقت تمام نیٹ ورک ڈیجیٹل ہونا چاہئے ورنہ انہیں ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا اور پوری کیبل انڈسٹری ہی تقریباً تباہ ہو کر رہ جائے گی۔

مزید : قومی