’آو اور مجھے شکست دے کر دکھاؤ‘،اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق سے متعلق ویڈیو جاری کر دی

’آو اور مجھے شکست دے کر دکھاؤ‘،اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق سے متعلق ...
’آو اور مجھے شکست دے کر دکھاؤ‘،اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق سے متعلق ویڈیو جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اقوام متحدہ کے خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے ادارے نے عورتوں کے استحصال کیخلاف ویڈیو جاری کی ہے ،جس میں قوم کی بہادر عورتوں کو جنس کی بنیاد پر خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے دکھایا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ برائے خواتین کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں شوبز کی معروف اداکارائیں پاکستانی معاشرے کی پدرانہ نظریات کو توڑنے کا عہد کرتے ہوئے کہتی ہیں(Try to beat me, I am UNbeatable”“)’ ’مجھے مات دینے کی کوشش کرو ،میں مضبوط ہوں ،“۔اقوام متحدہ کی یہ مہم خواتین کے حقوق کی وکالت میں نیا موڑ لے آئی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ خواتین مردوں کو انہیں شکست دینے کی دعوت دے رہی ہیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والی میشا شفیع اپنی مضبوط آواز میں مائیکروفون کے آگے کھڑی ہو کر مردوں کو چیلنج دینے والے انداز میں پکار رہیں کہ(“Beat me with your voice”) ’مجھے اپنی آواز سے مات دے کر دکھاﺅ‘،معروف اینکر ثناءبچہُ للکارتے ہوئے کہتی ہیں کہ(“Beat me with your words”) ’مجھے اپنے الفاظوں سے شکست دے کر دکھاﺅ‘۔ویڈیو میں تمام خواتین معاشرے میں عورت کو کمزور سمجھے جانے کے تاثر کو زائل کر رہی ہیں ۔گلوکارہ مومنہ مستحسن ،سروت گیلانی ،آمنہ شیخ اور کوہ پیما سمینہ بیگ اس ویڈیو میں نظر آ رہی ہیں جنہوں نے اپنے اپنے متعلقہ شعبے میں اپنا لوہا منوایاہے اور مظاہر کر رہی ہیں کہ کس طرح خواتین کو حقیقتاً شکست نہیں دی جا سکتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -