سابق صدرآصف زرداری کے واپسی کا فیصلہ ہوگیا بہت جلد وہ آپ کے درمیان ہونگے: بلاول بھٹو

سابق صدرآصف زرداری کے واپسی کا فیصلہ ہوگیا بہت جلد وہ آپ کے درمیان ہونگے: ...
سابق صدرآصف زرداری کے واپسی کا فیصلہ ہوگیا بہت جلد وہ آپ کے درمیان ہونگے: بلاول بھٹو

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ سابق صدرآصف زرداری کے واپس آنےکافیصلہ ہوگیاہے اور وہ جلد ہی ہم سب کے درمیان ہوں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہناتھا کہ آج میں یہا ں شہداءچہلم کے جلوس سے اظہار یکجہتی کےلئے آیا ہوں۔ان کا کہنا تھا میں حکومت سے کیے گئے مطالبات پربات کرناچاہتاہوں، جمہوری احتساب کیلئے 4نکات پیش کیے،حکومت ان پرعمل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میںآج چاچا عمران پر بھی پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا۔ایک صحافی نے بلاول سے پوچھا کہ آپ کو دلہن کی تلاش ہے ،چاند چاہیے یا چاندنی ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ میڈیا والے ایسے سوالات کرکے مجھے پھنسوا دیتے ہیں۔

مزید : کراچی


loading...