پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 23 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگیا، اشیا کی قیمتیں گرنے سے برآمدات متاثر ہوئیں: خرم دستگیر

پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 23 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگیا، اشیا کی قیمتیں گرنے ...
پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 23 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگیا، اشیا کی قیمتیں گرنے سے برآمدات متاثر ہوئیں: خرم دستگیر

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا تجارتی خسارہ 1 ارب 96 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 23 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔

وزارت تجارت حکام کا کہنا ہے کہ 2015 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 22 جبکہ 2014 میں 19 ارب 95 کروڑ ڈالر تھا تاہم رواں سال یہ بڑھ کر 23 ارب 96 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے ۔

ارجنٹائن میں ایک ایسی مچھلی پکڑ ی گئی کہ مچھیروں کی ہوائیاں اڑ گئیں، پورا شہر ہی خوف سے کانپ اٹھا

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کپاس بھی در آمد کی جارہی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں گرنے سے برآمدات متاثر ہورہی ہیں جس کی وجہ سے برآمدی خسارہ بڑھا ہے۔ بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ سبزیوں کی تجارت کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا جبکہ بھارت کو لائیو سٹاک اور زرعی مصنوعات بھی بھارت برآمد کی جاتی ہیں اور خشک کھجوریں بھی ہر سال برآمد کی جاتی ہیں۔

مزید : بزنس /اہم خبریں