پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ
پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار 439 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10کروڑ 5 لاکھ 9 ہزار 600 شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5 ارب 84 کروڑ 36 لاکھ 42 ہزار 998 روپے رہی ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا
پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر 381 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 198 کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ اور 168 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 15 کمپنیوں کے شیئرز میں کسی قسم کا ردو بدل نہیں ہوا اور ان کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رہیں۔

مزید :

بزنس -