وزیر اعظم نئے آرمی چیف کیلئے جنرل راحیل سے مشاورت کریں گے ، نواز شریف نے نام کسی سے شیئر نہیں کیا: خواجہ آصف

وزیر اعظم نئے آرمی چیف کیلئے جنرل راحیل سے مشاورت کریں گے ، نواز شریف نے نام ...
وزیر اعظم نئے آرمی چیف کیلئے جنرل راحیل سے مشاورت کریں گے ، نواز شریف نے نام کسی سے شیئر نہیں کیا: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نئے آرمی چیف کے تقرر کیلئے جنرل راحیل شریف سے مشاورت کریں گے ، تاحال انہوں نے نئے چیف کا نام کسی سے بھی شیئر نہیں کیا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر وزیر اعظم کا استحقاق ہے، انہوں نے ابھی تک نئے آرمی چیف کا نام کسی سے شیئر نہیں کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سینئر جنرلز کی فہرست وزیر اعظم کو بھجوائیں گے جس میں سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا تقرر کیا جائے گا۔

اہم وفاقی وزیر نے ایسا شرمناک اعتراف کرلیا کہ سن کر آپ بھی غصے سے لال پیلے ہوجائیں گے
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28 نومبر کو ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ آج (پیر ) سے انہوں نے اپنی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ آرمی چیف کی پہلی الوداعی ملاقات کا احوال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں 

مزید :

قومی -اہم خبریں -