اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کیبل نشریات جزوی طور پر بند کر دی گئیں

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کیبل نشریات جزوی طور پر بند کر دی گئیں

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارلحکومت اور لاہور سمیت ملک مختلف شہروں میں کیبل کی نشریات جزوی طور پر بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیبل آپریٹرز آف پاکستان نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روکنے یا پھر اسے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے دباو بڑھانے کیلئے احتجاجاً ملک بھر میں کیبل ٹی وی سروس غیر معینہ مدت تک بند کرنے اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں اس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیاگیاہے جس کے باعث شہری ٹی وی نشریات سے محروم ہو گئے ہیں ۔اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباداور ملتان ، بہاولپور ، عارف والا،حافظ آباد،رحیم یارخان،صادق آباد، ساہیوال، بہاولنگر، احمد پور، ڈی جی خان، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور ، جیک آباد، کشمور ، پنوعاقل ،گھوٹکی، ڈہرکی، اوباڑو،گمبٹ،نواب شاہ ، کوئٹہ،چمن،تربت، پسنی، گوادر، لورالائی ،ژوب، جعفر آباد، نصیر آباد ، گوجرانوالہ اور پشاور کے متعدد علاقوں میں کیبل نشریات بند کر دی گئیں جس کے باعث شہری نشریات سے محروم ہو گئے ہیں ۔

مزید : قومی