مکہ مکرمہ، گھریلو خادمہ اپنی کفیل خاتون کو قتل کرکے بیت اللہ میں جاچھپی، پولیس نے گرفتار کرلیا

مکہ مکرمہ، گھریلو خادمہ اپنی کفیل خاتون کو قتل کرکے بیت اللہ میں جاچھپی، ...
مکہ مکرمہ، گھریلو خادمہ اپنی کفیل خاتون کو قتل کرکے بیت اللہ میں جاچھپی، پولیس نے گرفتار کرلیا

  


مدینہ منورہ (بیورو رپورٹ)گھر میں کام کرنے والی فلپائنی خادمہ نے سعودی خاتون کو قتل کردیا اور قتل کرنے کے بعد بیت اللہ میں جا چھپی، جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو حرم مکی میں عورتوں کی نماز پڑھنے کی جگہ سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں ہولناک سانحہ رونما ہوا جہاں گھر میں کام کرنے والی فلپائنی خادمہ نے اپنی کفیل سعودی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیااور موقع واردات سے فرار ہوکربیت اللہ میں روپوش ہوگئی۔سعودی پولیس نے واقعے کے بعد بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل کرنے والی خادمہ کوحرم مکی کے اندر عورتوں کی نماز پڑھنے والی جگہ سے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیںتاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ارجنٹائن میں ایک ایسی مچھلی پکڑ ی گئی کہ مچھیروں کی ہوائیاں اڑ گئیں، پورا شہر ہی خوف سے کانپ اٹھا

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والی خادمات 40 فیصد جرائم میں ملوث ہیں جن میں دو فیصد قتل کے جرائم میں بھی ملوث پائی گئی ہیں۔دوسری طرف سعودی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ سال لگ بھگ دس لاکھ گھروں میں کام کرنے والے خدام کے ویزے جاری کیے گئے ہیں،جن میں سے چار لاکھ سے زائد خواتین خادماو¿ں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔سعودی عرب میں خدام کی سروس دینے والی پرائیوٹ کمپنیوں کے ہاں فلپائنی خادمائیں عام خادمات کی نسبت زیادہ تنخواہ لیتی ہیں۔

مزید : عرب دنیا