ملک کا نظام اسلامی ،فلاحی اور خود انحصاری پر قائم ہونا چاہئے: لیاقت بلوچ

ملک کا نظام اسلامی ،فلاحی اور خود انحصاری پر قائم ہونا چاہئے: لیاقت بلوچ
ملک کا نظام اسلامی ،فلاحی اور خود انحصاری پر قائم ہونا چاہئے: لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کا نظام اسلامی ،فلاحی اور خود انحصاری پر قائم ہونا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ماڈل ٹاﺅن توسیع میں سالانہ عشائیہ اور فیملی گیٹ ٹوگیدرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا نظام اسلامی ،فلاحی اور خود انحصاری پر قائم ہونا چاہیے۔آئین اور قانون کی حکمرانی اور اہل، امانت و دیانت دار قیادت پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں نمائندگی کرے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر عوام کی خیر خواہی کو ترجیح دے۔ جماعت اسلامی سٹیٹس کو نظام توڑ کر تھانہ کچہری، سرکاری دفاتر اور شہری سہولتوں کے حصول کے لیے ذلت کے کلچر کو تبدیل کردے گی۔

موجو دہ حکومت نے تین سالوں میں 9ارب ڈالر قرضہ لیا ،وزیر خزانہ بتائیں کہاں خرچ ہوا: سینیٹر سراج الحق
انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ اہم ہے۔چین پاکستان کا قابل اعتماد با اعتماد دوست ہے۔سی پیک منصوبہ کو پارٹی اور خاندانی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی اتفاق رائے کا منصوبہ ہی رہنے دیا جائے۔چین اور ترکی سے تعلقات کے لیے وفاقی حکومت کے طرز عمل سے قومی وحدت و یکجہتی کی بجائے شخصی اور خاندانی تعلقات کا تاثر ابھررہا ہے۔ یہ پاکستان کے لیے خطر ناک اور پاکستان دشمنوں کے لیے خیرناک ہے۔
بھارت کانپور میں ٹرین حادثہ میں بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں ،نائیجر یا میں پر امن شیعہ جلوس پر بلاجواز ریاستی فائرنگ سے سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ پرامن کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادتوں پر گہری تشویش اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

لاہور -