میڈیا کو عمران خان کی شادی کی بہت فکر ہے، میری شادی کی کسی کو نہیں :مولانا فضل الرحمان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میڈیا کو عمران خان کی شادی کی تو بہت زیادہ فکر ہے، میری شادی کی فکر کسی کو نہیں ہےمیری ازدواجی زندگی بہت اچھی ہے اور میں اللہ کا شکر ہے بہت سکون سے رہ رہا ہوں۔
موجو دہ حکومت نے تین سالوں میں 9ارب ڈالر قرضہ لیا ،وزیر خزانہ بتائیںکہاں خرچ ہوا: سینیٹر سراج الحق
تفصیلات کے مطابق جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف عوام میں مقبول ہیں،ان کے خاندان کی پاکستان کے لئے بہت سی قربانیاں ہیں، نئے آرمی چیف سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔حکومت اورپاک فوج نے بھارت کی عدم استحکام کی پالیسی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارت سی پیک منصوبے کے خلاف ہے،اس لیے ایل اوسی کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک نئے دورمیں داخل ہورہاہے،یہ سیاستدانوں کی ذہنی آزمائش کادورہے ۔ کے پی کے حکومت کوراہداری منصوبے کاپتاہی نہیں ہے، خیبرپختونخوا حکومت صوبے سے لاعلم ہے۔اقتصادی راہداری پر کے پی کے میں بھی کام ہورہا ہے،ہم کے پی کے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادنہیں لارہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم قرضوں کے بوجھ سے نکل کرآگے جانا چاہتے ہیں، پاکستا ن کو اقتصادی ترقی سے روکنا کسی اورکاایجنڈا ہوسکتاہے۔سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کا ایشو دعوے دائر کرنے والوں کا پیچھا کر رہا ہے۔
گفتگو کے دوران ایک صحافی نے فضل الرحمان سے سوال کیا کہ بلاول بھٹو آپ کوچچاکیوں نہیں کہتے؟ جس پر مولانہ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں بلاول کاصحیح معنوں میں انکل ہوں۔