دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، زعیم قادری نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کے منہ سے نکلے گا”اگر ہمیں ڈاکوؤں سے نہیں بچاسکتے تو ان کا ساتھ تو نہ دو“
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ٹریفک سگنل پر ڈاکوؤں نے کار سوار شہریوں کو لوٹ لیا ۔ ڈکیتی کی واردات پر ترجمان پنجاب حکومت نے ایسا موقف پیش کردیا کہ جان کر آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں پیر کے روز دن دیہاڑے ٹریفک سگنل پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکوؤں نے کار سواروں کو لوٹا اور بڑی آسانی سے فرار ہوگئے ۔ قریب ہی موجود ایک اور کار میں موجود ایک شہری نے اس سارے واقعے کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
2 پاکستانی مسلمان جنہوں نے صرف چند روپے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کر لیا، ایسی تفصیلات کہ آپ کو بھی ان کی بد قسمتی پر رونا آئے گا
جب اس حوالے سے حکومت پنجاب کا موقف جاننے کیلئے نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان زعیم قادری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ یہ کوئی اتنا بڑا واقعہ نہیں جس پر اتنا واویلا مچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ترین شہروں میں بھی ہر روز ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں اس لیے لاہور میں کوئی انوکھا واقعہ پیش نہیں آیا۔