سٹیٹ بینک آف پاکستان کا یکم دسمبر سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا یکم دسمبر سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا یکم دسمبر سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی منسوخی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم دسمبر کو دس ، پچاس، سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے پاکستانی کرنسی کے نوٹ بند کردیے جائیں گے۔ شہری پرانے ڈیزائن کے نوٹ 30 نومبر 2016 تک قریبی بینک ، سٹیٹ بینک یا ای ایس سی آفس سے تبدیل کراسکتے ہیں۔ جس کے بعد یکم دسمبر سے 31 دسمبر 2021 تک یہ نوٹ صرف سٹیٹ بینک اور بی ایس سی آفس سے ہی تبدیل کرائے جاسکیں گے۔

مزید : بزنس