آرمی چیف جیتے ہوئے کپتان کی طرح رخصت ہورہے ہیں،ہو سکتا ہے کہ فیلڈ مارشل بنادیا جائے: مجیب الرحمان شامی

آرمی چیف جیتے ہوئے کپتان کی طرح رخصت ہورہے ہیں،ہو سکتا ہے کہ فیلڈ مارشل ...
آرمی چیف جیتے ہوئے کپتان کی طرح رخصت ہورہے ہیں،ہو سکتا ہے کہ فیلڈ مارشل بنادیا جائے: مجیب الرحمان شامی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی، تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جیتے ہوئے کپتان کی طرح رخصت ہورہے ہیں،ان کو فیلڈ مارشل بنایا جاسکتا ہے۔

معروف صحافی، تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے دنیا نیوز کے پروگرام”نقطئہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مختلف خبریں اور باتیں گردش کرتی رہی ہیں لیکن آرمی چیف نے جو کہا کردیا ہے،ایک ایسے کپتان کی طرح جارہے ہیں جو جیتا ہوا ہواور باعزت طریقے سے رخصت ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے شخص ہیں جو آئے اور کچھ کرکے جارہے ہیں،قوم اور فوج ان کی کارکردگی پر ناز کرتی رہے گی،اچھی یادیں چھوڑ کے جارہے ہیں، جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنایا جاسکتا ہے،اس سے قبل جنرل ایوب خان بھی فیلڈ مارشل رہے ہیں،یہ ایک اعزازی عہدہ ہوتا ہے لیکن کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا

انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی متوقع رخصتی بارے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دم رخصت وہ چپ رہے عابد،آنکھ میں پھیلتا گیا کاجل انہوں نے اسی مناسبت سے فیض احمد فیض کی غزل کے اشعار” ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیں،تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے“کے بھی کہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کیلئے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ قمر جاوید باجوہ کے نام فیورٹ کے طور پر لیے جارہے ہیں،وزیر اعظم نواز شریف نے نام دل میں چھپا رکھا ہے کسی بھی وقت اعلان کرسکتے ہیں،آخری اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے،پہلے یہ اختیار صدر کے پاس ہوتا تھا اب اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت یہ وزیر اعظم کے پاس ہے،میرا خیال ہے کہ نیا آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہی ہوگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں