چوہدری نثار کو آنکھ کے آپریشن کے بعد دوبارہ ہسپتال داخل کر لیاگیا :ذرائع

چوہدری نثار کو آنکھ کے آپریشن کے بعد دوبارہ ہسپتال داخل کر لیاگیا :ذرائع
چوہدری نثار کو آنکھ کے آپریشن کے بعد دوبارہ ہسپتال داخل کر لیاگیا :ذرائع

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو لندن میں آنکھ کی سرجری کے بعد دوبارہ ہسپتال میں منتقل کر دیاگیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ چوہدری نثار کا تین روز قبل لندن میں آنکھ کاآپریشن ہوا تھا جسے ڈاکٹرز نے کامیاب قرار دیتے ہوئے ہفتے کے روز چوہدری نثار کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا تھا لیکن اب انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ چوہدری نثار کو آپریشن کے بعدپیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال میں دوبارہ داخل کیا گیاہے ،ڈاکٹرز کی ٹیم چوہدری نثار کی آنکھ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد دوبارہ سرجری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں