کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،4 پاکستانی شہری شہید ، جوابی کارروائی میں چھ بھارتی فوجی ہلا ک:آئی ایس پی آر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چار پاکستانی شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی میں چھ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن جندروٹ ،کریلا اور بڑوہہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے باعث چار پاکستانی شہید ہو گئے جن میں جندروٹ سیکٹر کے الطاف ، کریلا میں نازیہ کوثر اور بڑوہہ سیکٹر کے عتیق اور تصور شامل ہیںجبکہ 10افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔بھارتی فوجی کی فائرنگ پر پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کی جس کے باعث چھ بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جن کی تصدیق بھی ہو چکی ہے ۔