سعودی عرب میں 4 سال کے دوران سات ہزار 662 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا: وزارت خارجہ

سعودی عرب میں 4 سال کے دوران سات ہزار 662 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا: وزارت ...
سعودی عرب میں 4 سال کے دوران سات ہزار 662 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا: وزارت خارجہ

  



  1. اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں گزشتہ چار سال کے دوران سات ہزار 662 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان میں بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں صرف اس بات پر گرفتار کیا گیا ہے کہ انہیں عربی زبان بولنا نہیں آتی تھی ۔

    وفاقی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چار سال کے دوران سات ہزار 662 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ پاکستانیوں کو 2013 میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ متعدد پاکستانی ایسے بھی ہیں جنہیں زبان سے ناواقفیت کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کی قانونی معاونت کے لیے ترجمانوں کی خدمات لینے پربھی غور ہو رہا ہے۔

  2. پاکستان سے باہر رہ کر بلاول اور دوسرے لوگوں کو سپیس دی، ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری وقت کی غلطی، چین کو قریب کرکے فٹ پرنٹ بنایا : آصف علی زرداری

    وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جدہ میں 4050 اور ریاض میں 3612 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ جدہ میں سب سے زیادہ پاکستانی 2013 میں گرفتار کیے گئے جن کی تعداد 1001ہے۔ رواں سال سب سے زیادہ 1016 پاکستانی ریاض میں گرفتار کیے گئے۔ ان پاکستانیوں کومختلف نوعیت کے مقدمات میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد