جاسوسوں کا پورا شہر برائے فروخت، قیمت انتہائی کم لیکن رہائش کیلئے آپ کو یہ ایک پراسرار شرط قبول کرنا پڑے گی

جاسوسوں کا پورا شہر برائے فروخت، قیمت انتہائی کم لیکن رہائش کیلئے آپ کو یہ ...
جاسوسوں کا پورا شہر برائے فروخت، قیمت انتہائی کم لیکن رہائش کیلئے آپ کو یہ ایک پراسرار شرط قبول کرنا پڑے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اگر آپ جاسوسوں اور خفیہ ایجنسیوں کے کارندوں کے زیر استعمال رہنے والے شہر میں رہائش اختیار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تو اس سے شاندار موقع کوئی نہیں ہوسکتا کیونکہ امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں ایک ایسا ہی شہر پورا کا پورا فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔
ویب سائٹ سی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ چھوٹا سا مگر خوبصورت اور سرسبز و شاداب شہر امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے جاسوسوں کے زیر استعمال رہا ہے، مگر اب وہ تمام اسے ویران چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ سبزے سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان واقع اس جگہ کا رقبہ نصف مربع کلومیٹر ہے اور یہاں خوبصورتی سے بنائے گئے 80 گھر موجود ہیں۔ اس جگہ فائر سٹیشن، کمیونٹی سنٹر، پبلک ورکس بلڈنگ اور میونسپل بلڈنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

پاکستان کے وہ مقامات جنہیں دیکھ کر آپ سوئزرلینڈ کی خوبصورتی بھول جائیں گے
امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ شہر کسی کارپوریٹ ٹریننگ سنٹر، یونیورسٹی، کلینک، فلم سٹوڈیو، یا پہاڑی تفریحی رہائش گاہ کے لئے آئیڈیل ہے۔ بس اس کی ایک ہی خامی ہے کہ یہ امریکہ کے نیشنل ریڈیو کوائٹ زون میں واقع ہے، یعنی یہاں رہنے والوں کو موبائل فون سمیت کسی بھی قسم کے ٹیلی کمیونیکیشن آلات استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ اس جگہ ریڈیو سگنلز، وائی فائی یا موبائل فون وغیرہ جیسے آلات کا استعمال صرف سائنسی یا فوجی مقاصد کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ سائنسدان یا فوجی نہیں ہیں تو پھر یہاں ان سہولیات کے بغیر ہی رہنا پڑے گا۔

امریکی حکومت کی جانب سے اس پر اسرار شہر کی قیمت10لاکھ ڈالر (تقریباً10 کروڑ پاکستانی روپے) لگائی گئی ہے۔ یہ پیشکش اس لحاظ سے انتہائی شاندار ہے کہ اس پورے شہر کی قیمت امریکہ میں ایک مناسب گھر کی قیمت سے زیادہ نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -