ویزہ مہنگا ہونے کے باوجود پاکستانی زائرین نے عشق حرمین شریفین میں پہلا نمبر حاصل کرلیا

ویزہ مہنگا ہونے کے باوجود پاکستانی زائرین نے عشق حرمین شریفین میں پہلا نمبر ...
ویزہ مہنگا ہونے کے باوجود پاکستانی زائرین نے عشق حرمین شریفین میں پہلا نمبر حاصل کرلیا

  



مدینہ منورہ (بیورورپورٹ) عمرہ کا ویزہ مہنگا ہونے کے باوجود پاکستانیوں نے حرمین شریفین سے عشق کی انوکھی مثال قائم کردی اور حجاز مقدس پہنچنے والوں میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق حالیہ عمرہ سیزن میں اب تک 3 لاکھ 77 ہزار لوگوں کو عمرے کے ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب عمرہ زائرین حرمین شریفین پہنچ چکے ہیں۔جن میں سے اکثر زائرین عمرہ ادا کرکے واپس بھی جاچکے ہیں۔

داعش کے سربراہ اب ہر رات کیا چیز پہن کر سوتے ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ امریکی اور روسی فوجی پریشان ہو جائیں گے

سعودی وزارت حج وعمرہ کے ترجمان مروان شعبان کے مطابق اس سال عمرہ کے ویزے حاصل کرنے میں پاکستان دنیا بھر میں سب سے آگے ہے۔ ایک لاکھ ساٹھ ہزار 686 پاکستانیوں کو اب تک عمرے کے ویزے جاری کئے جاچکے ہیں، 67714 عمرہ ویزوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر انڈیا ہے، 40599 عمرہ ویزوں کے ساتھ انڈونیشیا کا نمبر تیسرا ہے۔ملائشیا کا چوتھا نمبر ہے جس کے شہریوں کو 35838 عمرہ ویزے جاری کیے گئے ہیں، 24 183 عمرہ ویزوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ترکی ہے جب کہ امریکہ سے 3891 لوگوں نے عمرے کے ویزے حاصل کیے ہیں۔

مزدلفہ میں دوران حج وفات پانے والے حاجی کی لاش درست حالت میں برآمد

یاد رہے اس سال عمرہ سیزن شروع ہوئے 25 دن ہوئے ہیں اور سعودی حکومت نے نئے اسلامی سال کی ابتدا میں عمرہ ویزہ فیس میں 2 ہزار ریال کا اضافہ بھی کیا تھا۔ اس کے باوجود عمرہ زائرین کی تعداد میں حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے۔دوسری طرف بہت سے ممالک میں عمرہ ویزہ فیس کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہاہے۔اس کے علاوہ سعودی حکومت کی طرف عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے لیے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سعودی حکام کے مطابق 2020 تک عمرہ کرنے والے زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ جب کہ 2030 تک 3 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

مزید : عرب دنیا