امید ہے اگلا آرمی چیف بھی میرٹ پر آئے گا:عمران خان

امید ہے اگلا آرمی چیف بھی میرٹ پر آئے گا:عمران خان
امید ہے اگلا آرمی چیف بھی میرٹ پر آئے گا:عمران خان

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے اگلا آرمی چیف بھی میرٹ پر آئے گا،جنرل راحیل شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اگلا آرمی چیف بھی میرٹ پر آئے گا،جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے آرمی چیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جنرل راحیل شریف کا دور بہت زبردست ہے، پاناما کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہم نے سپریم کورٹ سے امید لگا رکھی ہے ،ہم تو مدد کررہے ہیں،سوال تو عدلیہ نے کرنے ہیں۔

مزید : قومی