نئے آرمی چیف کارواں ہفتے فیصلہ ہوجائے گا ،ان کے کندھوں پربڑی ذمہ داریاں ہوں گی:خواجہ آصف

نئے آرمی چیف کارواں ہفتے فیصلہ ہوجائے گا ،ان کے کندھوں پربڑی ذمہ داریاں ہوں ...
نئے آرمی چیف کارواں ہفتے فیصلہ ہوجائے گا ،ان کے کندھوں پربڑی ذمہ داریاں ہوں گی:خواجہ آصف

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ رواں ہفتے ہوجائے گا ،ان کے کندھوں پربڑی ذمہ داریاں ہوں گی۔

ایک سال کیلئے پنجاب کا بجٹ ہمیں دیدیں تو سندھ کو پنجاب سے بہتر بنا دیں گے :آصف علی زرداری

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف 29نومبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں،وہ پاکستان کے لئے ایک روشن مثال چھوڑکرجارہے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی کے ساتھ لڑی گئی،فوج اور رینجرز کی وجہ سے کراچی میں امن قائم ہواہے۔نئے آرمی چیف کی تقرری میں جنرل راحیل شریف کی رائے اہم ثابت ہوگی ،وزیراعظم نوازشریف اس سلسلے میں جنرل راحیل شریف سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی آرمی چیف اوررفقا کے ساتھ اس معاملے پر مشاورت ہوگی،تقرری کا سارامرحلہ اپنے آخری مراحل میں ہے۔جنرل کیانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم نے2دن بعداعلان کیاتھا۔

مزید : اسلام آباد