شادی کی تقریب میں دلہن جیسا لباس پہنے ایک اور ایسی لڑکی آگئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، یہ دراصل کون تھی؟ جان کر دولہا کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی

شادی کی تقریب میں دلہن جیسا لباس پہنے ایک اور ایسی لڑکی آگئی کہ ہنگامہ برپا ...
شادی کی تقریب میں دلہن جیسا لباس پہنے ایک اور ایسی لڑکی آگئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، یہ دراصل کون تھی؟ جان کر دولہا کے پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی

  


آکرہ (نیوز ڈیسک)افریقی ملک گھانا میں منعقد ہونے والی شادی کی ایک تقریب اس وقت جنگ کے میدان میں بدل گئی جب سٹیج پر موجود دلہن کی طرح ہی سجی سنوری ایک اور دلہن وہاں آنکلی۔ اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس دلچسپ و عجیب واقعے کی ویڈیو نے ویب سائٹ یوٹیوب پر دھوم مچارکھی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب زور و شور سے جاری ہے اور دولہا، دلہن سٹیج پر بیٹھے مسکراتے نظر آ رہے ہیں۔ فضا میں موسیقی کی دھنیں بکھررہی ہیں اور ہر کوئی کھلکھلاتا نظر آرہا ہے لیکن پھر اچانک ایسی مہمان کی آمد ہوتی ہے کہ سب کچھ آناً فاناً بدل جاتا ہے۔

’شوہر کو سچ بتانے کی بجائے میں نے پورا گھر اُلٹ دیا اور خود کو باندھ کر چوری کا ڈرامہ کیا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ حقیقت بیان کی تو۔۔۔‘

یہ مہمان خاتون بھی دلہن جیسے لباس میں ملبوس تھی اور اس کا رُخ سیدھا سٹیج کی جانب تھا۔ سٹیج پر پہنچتے ہی اس نے حیرت انگیز انکشاف کیا کہ وہ دلہے کی پہلی بیوی ہے اور وہ اس سے چھپ کر دوسری شادی رچا رہا تھا۔ یہ بات سنتے ہی باراتیوں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے جبکہ دولہے نے چوری پکڑے جانے پر راہ فرار اختیار کرجانے کی کوشش کی، البتہ اس کی غصیلی بیوی نے اسے وہیں گھیر لیا۔ اسی دوران نئی دلہن نے بھی مکار دولہے پر چیخنا چلانا شروع کردیا اور سٹیج پر گھمسان کارن پڑگیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کے فوری بعد ہال میں موجود مہمانوں کے درمیان بھی لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا اور پوری تقریب درہم برہم ہوگئی۔

ویب سائٹ یوٹیوب پر اس ویڈیو کو بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اب تک اسے ایک لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین مکار دولہے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین اس واقعے کو مکاری اور فریب کی لت میں مبتلاءلوگوں کے لئے ایک عبرتناک مثال بھی قرار دے رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس