فرعون کے مقبرے سے ملنے والا صندوق 90 سال بعد پہلی مرتبہ کھول دیا گیا، اس میں سے کیا چیز نکلی؟ دیکھ کر تمام ماہرین کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

فرعون کے مقبرے سے ملنے والا صندوق 90 سال بعد پہلی مرتبہ کھول دیا گیا، اس میں سے ...
فرعون کے مقبرے سے ملنے والا صندوق 90 سال بعد پہلی مرتبہ کھول دیا گیا، اس میں سے کیا چیز نکلی؟ دیکھ کر تمام ماہرین کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قاہرہ (نیوز ڈیسک) فرعون طوطن خامن کے مقبرے سے 90 سال قبل ملنے والے پراسرار صندوق کو پہلی بار کھول دیا گیا ہے اور اس کے اندر چھپے راز بے نقاب ہونے پر ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق صندوق میں سے سونے سے مرصع 100 تیر کمان، ترکش، گھوڑوں کی لگامیں اور دیگر اشیاءدریافت ہوئی ہیں۔ یہ صندوق 90سال قبل برطانوی آثار قدیمہ ہاورڈ کارٹر نے دریافت کیا تھا۔ صندوق سے برآمد ہونے والی دیگر اشیاءمیں مختلف جانوروں کی تصاویر بھی شامل ہیں جنہیں پتھروں پر کندہ کیا گیا ہے۔

چین میں 2 لاکھ 60ہزار سال پرانی کھوپڑی دریافت اور وہ بھی ایسی حالت میں کہ پوری دنیا کی تاریخ ہی بدل گئی

ماہرین آثار قدیمہ پروفیسر پیٹر فالسنر کا کہنا تھا ”یہ دریافت حیران کن ہے۔ غالباً یہ اشیاءقدیم دور کے بابل و نینوا میں تیار کی گئیں اور شام کے راستے مصر تک پہنچیں۔ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ قدیم دور میں شام کی ثقافت غالب مقام رکھتی تھی اور دور و نزدیک کے کئی خطوں پر اس کا اثر و رسوخ تھا۔ صندوق سے دریافت ہونے والے تیر کمان سونے سے مرصع ہیں جبکہ دیگر اشیاءپر بھی سونے سے نقش کاری کی گئی ہے۔

پروفیسر فالسنر کا کہنا ہے کہ یہ اشیاءغالباً 400میل سے زائد کا فاصلہ صحراﺅں اور دریاﺅں کے ذریعے طے کرکے مصر پہنچائی گئی تھیں۔ مصری حکومت نے ان تمام اشیاءکو قدیم دور کا قیمتی ثقافتی خزانہ قرار دیتے ہوئے قاہرہ کے ایجپشن میوزیم میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس