جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ناکام

جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ناکام

برل(این این آئی)جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد انجیلا مرکل کے چوتھی بار جرمن چانسلر بننے کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو گئی ۔مرکل گرینز اور فری ڈیمو کریٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد بنانے پر کامیاب نہ ہو سکیں۔فری ڈیمو کریٹ پارٹی نے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا، اس نے کہا ہے کہ بری حکمرانی کرنے سے بہتر ہے کہ حکمرانی نہ ہی کی جائے۔چار سیاسی جماعتوں میں امیگریشن کے معاملے پر اختلافات برقرار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلامرکل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اتحاد نہ بننے پرانتہائی افسوس ہوا،نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی سے صدرکوآگاہ کروں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ملک کوآگے لیکرجانیکی ہرممکن کوشش کروں گی،آنیوالے مشکل ہفتوں میں ملکی انتظام یقینی بنانے کیلیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔انجیلامرکل کی صدر سے ملاقات کا مطلب یہ ہے کہ وہ گرینز پارٹی کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گی۔جرمنی کے صدر کے پاس نئے انتخابات کرانے کا اختیار ہے۔

مزید : عالمی منظر