سری لنکا کے مصنف کا انعامی رقم کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

سری لنکا کے مصنف کا انعامی رقم کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے متاثرین کو عطیہ ...

سرینگر(اے پی پی) ایک منفرد واقعے میں سری لنکا کے ایک مصنف انوک آدوپراگاسم نے اپنی انعامی رقم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے متاثرین کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انوک آدوپراگاسم نے جنہوں نے ہفتے کو ڈھاکہ میں جنوبی ایشیائی ڈی ایس سی ایوارڈ برائے ادب جیتا، اعلان کیا کہ وہ انعامی رقم کشمیر میں لوگوں کیلئے کام کرنے والے اداروں کو دیں گے۔ ڈی ایس سی ایوارڈ ایک بین الاقوامی ادبی ایوارڈ ہے جو ہرسال کسی بھی نسل یا قوم کے مصنف کوجنوبی ایشیا کی ثقافت، سیاست ، تاریخ یا لوگوں کے بارے میں لکھنے پر دیا جاتا ہے۔ ہفتے کو ڈھاکہ میں ایوارڈ وصول کرتے ہی مصنف نے کہا کہ وہ انعامی رقم کا ایک تہائی حصہ روہنگیا مسلمانوں ، شمال مشرقی سری لنکا کے لوگوں اور کشمیریوں کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کو عطیہ کریں گے۔ انوک آدوپراگاسم نے یہ ایوارڈ سری لنکا کی فوج اور تامل ٹائنگرز کے درمیان جنگی محاذ پر پھنسے ہوئے ایک نوجوان کی دل کو چھو لینے والی کہانی پر مبنی کتاب ’’ دی سٹوری آف اے بریف میرج‘‘ پر حاصل کیا ہے۔ ایوارڈ میں 25 ہزار ڈالر نقد رقم دی جاتی ہے۔

مزید : عالمی منظر