آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل

نومبر21 منگل۔ مقامی ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے امور میں دلچسپی لیں اس بات پر غور کریں کہ آپ بچوں اور پڑوسیوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

برج ثور

نومبر21 منگل۔ مقدمہ بازی سے بچنے کی کوشش کریں۔ کارکن ساتھیوں کی شکایت سے پریشان نہ ہوں۔ آپ کا حوصلہ بلند ہوگا۔ بیرونی دبائو برقرار رہے گا۔

برج جوزا

نومبر21 منگل۔ چڑچرے پن کی عادت کو تعمیری اندازی میں تبدیل کر دیں۔ پس منظر میں سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔ نفسیاتی صلاحیتیں اُجاگر ہوں گی۔

برج سرطان

نومبر21 منگل۔ اہل خانہ جو چاہتے ہیں لوگ اس کے برعکس چاہتے ہیں۔ محبوب کی طرف سے پریشانی ہو سکتی ہے۔اپنے گھر اور خاندان کی حفاظت پر توجہ رہے گی۔

برج اسد

نومبر21 منگل۔ اپنے شیڈول کے مطابق کام کرنے سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ دوسروں کی باتوں میں نہ آئیں۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

برج سنبلہ

نومبر21 منگل۔ اپنے احباب کی صحت سلامتی کیلئے دعائیں کریں۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو سکے گا۔ مقاصد کے حصول کیلئے کوششیں رنگ لا سکیں گی۔ صبر و تحمل سے مسائل میں کافی حد تک کمی ممکن ہو سکے گی۔

برج میزان

نومبر21 منگل۔ دوران گفتگو لفظوں کا استعمال سوچ سمجھ کرکریں۔ شخصیت میں نکھار آئے گا۔ نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ ترقی کیلئے زبانی نہیں بلکہ عملی مظاہرے کی ضرورت ہوتی ہے۔

برج عقرب

نومبر21 منگل۔ خود اعتمادی میں زیادتی کے باعث غلطی بھی ہو سکتی ہے۔ بزرگوں سے مشاورت کرنا بہتر ہے۔ عملی کاموں میں مصروفیت رہے گی۔ سماجی سرگرمیاں عروج پر ہوں گی۔

برج قوس

نومبر21 منگل۔ جو چیز نامعلوم اور قیمتی تھی اس پر مزید روشنی پڑے گی۔ آپ جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے ۔صحت کا خیال رکھیں۔

برج جدی

نومبر21 منگل۔ پرانا بل ادا کر دیا جائے گا لوگ اپنے پرانے قرضے اتارنا شروع کر دیں گے ۔بیرون ملک سے ملنے والی ایک فون کال سے سمندر پار سفر کا امکان ہے۔

برج دلو

نومبر21 منگل۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ تفریحی پروگرام پر عملدرآمد ہو سکے گا۔ نئی سرمایہ کاری کا رجحان ہوگا۔

برج حوت

نومبر21 منگل۔ وقت کی اہمیت جان کر حیرت ہوگی اس لئے لکھنے اور پڑھتے رہیں۔ محبوب معمہ حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرے گا۔ محبت کے متعلق راز افشاء ہونے کا اندیشہ ہے۔

مزید : مخفی علوم

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...