فیڈریکا موگرینی کی آنگ سان سوچی سے ملاقات

فیڈریکا موگرینی کی آنگ سان سوچی سے ملاقات

میانمار (اے پی پی) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے نوبل انعام یافتہ خاتون سیاستدان آنگ سان سوچی کے ساتھ میانمار کے دارالحکومت نپ یا دا میں ملاقات کی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈر موگرینی نے کہا کہ روہنگیا مہاجرین کے معاملے پر بات چیت مثبت رہی ہے اور اس بحران کے خاتمے کے لیے مناسب پیش رفت جاری ہے۔

آنگ سان سوچی سے ملاقات سے قبل فیڈریکا موگرینی نے بنگلہ دیشی علاقے کوکس بازار میں روہنگیا مہاجرین کے ایک بڑے کمپ کا بھی دورہ کیا۔ میانمار کے دارالحکومت نپ یا دا میں موگرینی نے بنگلہ دیشی، میانمار، جرمنی، سویڈن اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کی۔

مزید : عالمی منظر