نپولین بونا پارٹ کے تاج سے نکالا گیا پتہ تقریباً پونے 8 کروڑ روپے میں نیلام

نپولین بونا پارٹ کے تاج سے نکالا گیا پتہ تقریباً پونے 8 کروڑ روپے میں نیلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر س(آن لائن)عظیم فرانسیسی سپہ سالار نپولین بوناپارٹ کے تاج سے نکالا گیا ایک سونے کا پتہ تقریبا پونے 8کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا۔ 1804 میں نپولین کی تاج پوشی کے لیے سونے کے پتوں والا تاج تیار کیا گیا اور وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے چھ پتے کم کردیے گئے تھے۔تاریخی اہمیت کا حامل ایک طلائی پتہ پیرس میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جس کے لئے زیادہ سے زیادہ بولی کا اندازہ ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔ تاہم طلائی پتہ کئی گنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوا، اور اس سے 7 کروڑ 72 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -