امریکا ‘نیو اورلین سٹی کے مئیر کا انتخاب سیاہ فام خاتون نے جیت لیا

امریکا ‘نیو اورلین سٹی کے مئیر کا انتخاب سیاہ فام خاتون نے جیت لیا

نیواورلین (اے پی پی) امریکی کے شہر نیواور لین کے مئیر کا انتخاب سیاہ فام خاتون نے جیت لیا جنہوں نے اپنے سیاسی کیرئرکا آغاز سمندری طوفان قطرینہ کے متاثرین کی امداد و بحالی سے کیا تھا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 45 سالہ لاٹویا کنٹرل نے میونسپل کورٹ کے سابق خاتون جج ڈسری چربونٹ کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے اور لین سٹی کا انتخاب جیت لیا، وہ نیواورلین سٹی کی پہلی خاتون مئیر ہونگی۔ وہ آئندہ سال مئی میں اپنے عہدے کو چارج سنبھالیں گی۔ لاٹویا کنٹرل افریقی نژاد امریکی ہیں جو کہ گزشتہ امریکی صدراتی انتخابات کیلئے ووٹ اکھٹے کرنے میں پیش پیش رہیں۔

مزید : عالمی منظر