چین نے روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کیلئے تین مرحلہ منصوبہ پر کام شروع کردیا

چین نے روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کیلئے تین مرحلہ منصوبہ پر کام شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیفیتا (اے پی پی) چین نے روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کیلئے تین مرحلہ منصوبہ پر کام شروع کردیا۔ میانمار کے دارالحکومت نیفیتا میں یورپین اور ایشیائی وزراء خارجہ کے اجلاس کے انعقاد سے قبل چین نے میانمار اور بنگلا دیش کی حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل کیلئے سہ مرحلہ منصوبہ پیش کیا ہے.
جس کامقصد روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش سے راکھین پر امن اور با حفاظت واپسی ہے۔ان خیالات کا اظہار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیر کو ڈھاکا سے نیفیتا پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ روہنگیا بحران کا ایسا حل باہمی مذاکرات کے ذریعے طے کیا جاسکتا ہے جو دونوں ممالک میانماراور بنگلا دیش کے لئے قابل قبول ہو۔انھوں نے کہاکہ چین نے انتھک محنت اور مشاورت سے اس بحران کا تین مرحلوں پر مشتمل حل ترتیب دیا ہے اور پہلا مرحلہ تکنیکی اعتابر سے پار کر لیا گیا ہے جس کا مقصد حالات مزید بگڑنے سے بچاؤ بھی ہے۔ انھوں نے کہاکہ یورپین اور ایشیائی وزراء خارجہ کے اجلاس کے دوران بھی اس حل پر بات چیت ہوگی۔ یاد رہے کہ مذکورہ اجلاس چند ماہ پہلے منعقد ہونا تھا تاہم روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی حکومت کی مظالم کو دیکھتے ہوئے وزراء خارجہ نے اجلاس کے انعقاد کو روک دیاتھا۔

مزید :

عالمی منظر -