ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے، سعودی وزیرخارجہ

ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے، سعودی ...

قاہرہ (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران عرب ممالک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، مگر ہم ایران کی معاندانہ سرگرمیوں اور سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار قاہرہ میں عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی کے خلاف ایران کی دشمنانہ سازشوں کو ہرصورت میں روکنا ہوگا۔عادل الجبیر نے کہا کہ ایران اپنے حزب اللہ اور حوثی باغیوں جیسے ایجنٹوں کی مدد سے عرب خطے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ایران نے سعودی عرب کے مقدس مقامات تک کا خیال نہیں کیا اور میزائلوں کے ذریعے مکہ معظمہ کو نشانہ بنانے سے بھی باز نہیں آیا۔ انھوں نے کہاکہ سعودی عرب ایران کی ان تمام دشمنانہ سرگرمیوں سے آگاہ ہے اور پوری قوت سے ان کا جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مداخلت کے نتیجے میں خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...