ایران اور یورپی یونین کے مذاکرات کا تیسرا دورتہران میں شروع

ایران اور یورپی یونین کے مذاکرات کا تیسرا دورتہران میں شروع

تہران (اے پی پی) ایران اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات کا تیسرا دورتہران میں شروع ہو گیا۔ ایران کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کے وفد کی سربراہی یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی نائب ہیلگا اشمید کر رہی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں شروع ہونے والے مذاکرات کے اس دور میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات ، اقتصادی، تجارتی، توانائی، ماحولیات، نقل و حمل، انسانی حقوق، اعلی تعلیم، تحقیقات و ٹیکنالوجی اور ثقافتی نیز علاقائی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ ایران اور یورپی یونین کے درمیان اس سے قبل کے اعلی سطحی مذاکرات تہران اور برسلز میں ہو چکے ہیں۔

9

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...