افغانستان ، 3.5 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں، اقوام متحدہ

افغانستان ، 3.5 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بچوں کے حوالے سے ادارے ’’یو نیسیف‘‘ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سب سے سنگین مسئلہ بچوں کی تعلیم ہے جہاں 3.5 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ افغانستان میں یونیسف کے نمائندے نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ جو بچے سکولوں سے باہر ہیں ان میں 75 فیصد لڑکیاں ہیں، لڑکیاں سکول جاتی بھی ہیں تو ابتدائی تعلیم کے بعد چھوڑ دیتی ہیں۔ افغانستان میں دوسرا بڑا اور چیلنجنگ مسئلہ بچوں کی بڑی تعدادغذائیت کی شدید کمی کا شکار ہے

جس کے باعث جنگ سے متاثرہ اس ملک میں اب تک سیکڑوں بچے جاں بحق ہوچکے۔انھوں نے کہا کہ رواں سال 689 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ افغانستان دنیا کے ان 3 ممالک میں سے ایک ہے جو پولیو کے خلاف بھی جنگ لڑ رہا ہے۔ رواں سال اب تک پولیو کے10 کیسز سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہ کے باعث ملک کے دوردراز علاقوں تک پولیو ویکسین کی رسائی بھی ممکن نہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...