سوڈانی صدر 23 نومبر کو ماسکو کا دورہ کرینگے
ماسکو (اے پی پی) افریقی ملک سوڈان کے صدر عمر البشیر 23 نومبر کو روس کا دورہ کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کریملن سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان کے صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ماسکو میں قیام کے دوران روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں کیا گیا۔ سوڈانی صدر کے انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کی جانب سے جنگی جرائم اور نسل کشی کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں
تاہم صدر عمر البشیر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے الزامات کی تردید کررہے ہیں۔