امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دیدیا

امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دیدیا
امریکا نے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دیدیا

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دیتے ہوئے اس فہرست میں شامل کردیا جس سے 9 سال قبل اسے ہٹایا گیا تھا۔

لاہور میں تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2افراد جاں بحق

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اس فیصلے کے بعد شمالی کوریا پر بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کی جائیں گی جس کا اعلان منگل کو ہو گا۔امریکی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی دہشت گرد عمل قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی معاون ریاست قرار دینے کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

واضح رہے شمالی کوریا کو2008میں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں اس لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...