پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس

لاہور(پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب منعقد ہوا جس میں قرضہ جات کے اجراء اور وصولی اور بالخصوص غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ بینک نے گوجرانوالہ زون میں 30 ستمبر 2017ء تک 904.01 ملین روپے کے قرضہ جات جاری کیے جس میں پیداواری قرضہ جات کے علاوہ گولڈ لون اور دیگر سکیموں کے قرضہ جات شامل ہیں۔ اس موقع پر قرضہ جات کی وصولی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اجلاس کو بتایا گیا کہ بینک نے 3 ماہ میں گوجرانوالہ زون میں 159.08 ملین روپے کی غیر فعال قرضہ جات کی مد میں وصولی کی صدر بینک نے اس موقع پر سٹاف پر زور دیا کہ وہ قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کو مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کریں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...