محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی موسم بہار کی کاشت کے شیڈول کا اعلا ن کردیا

محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی موسم بہار کی کاشت کے شیڈول کا اعلا ن کردیا

فیصل آباد(بیورورپورٹ )محکمہ زراعت نے سورج مکھی کی موسم بہار کی کاشت کے شیڈول اور بمپر کراپ کی حامل منظور شدہ اقسام کا اعلا ن کردیا ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ اقسام کاشت کریں تاکہ شاندار فصل حاصل ہو سکے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ بہاولپور ، رحیم یارخان ،خانیوال، ملتان ،وہاڑی ،بہاولنگر میں سورج مکھی کی کاشت یکم جنوری سے 31جنوری تک ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان ، لیہ ، لودھراں ، راجن پور ، بھکر میں 10جنوری سے 10فروری تک ، میانوالی ، سرگودھا، خوشاب ، جھنگ ، ساہیوال، اوکاڑہ اور فیصل آباد کے اضلاع میں 15جنور ی سے15 فروری تک کی جاسکتی ہے۔

، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، لاہور ،منڈی بہاؤالدین ، قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب ، نارووال میں یکم فروری سے 28فروری تک ، اٹک ، راولپنڈی ، گجرات ، چکوال میں یکم فروری سے 25 فروری تک کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سورج مکھی کی بہترین پیداوار کیلئے منظور شدہ اقسام ہائی سن 33، ہائی سن 39، اگورہ 4، این کے 278، ڈی کے 4040، 64A93 ، ایف ایچ 331 وغیرہ کی کاشت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...