چین کا 2022 تک گنے کی 70 فیصداورچقندر کی 98 فیصد کاشت مشینری سے کرنے کا فیصلہ

چین کا 2022 تک گنے کی 70 فیصداورچقندر کی 98 فیصد کاشت مشینری سے کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (آن لائن)چین نے کہا ہے کہ وہ 2022 تک اپنی گنے کی کاشت کا 70 فیصد اور چقندر کی کاشت کا 98 فیصد عمل مشینری سے مکمل کرے گا جس کا مقصد پیداوار میں اضافہ اور چینی کے ملکی ذخائر کو مستحکم کرنا ہے۔چائنہ مرچنڈائز ریزرو مینجمنٹ سنٹر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وہ آئندہ پانچ سال کے دوران ملک میں ہونے والی گنے کی کاشت کا 70 فیصد اور چقندر کی کاشت کا 98 فیصد عمل مشینری سے مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

فی الوقت ملک میں گنے کی کاشت کا 40 فیصد اور چقندر کی کاشت کا 80 فیصد عمل مشینری کے ذریعے مکمل کیا جارہا ہے۔۔#/s#

مزید : کامرس