حکومت ودھ ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے : شہباز اسلم

حکومت ودھ ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے : شہباز اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبر شہباز اسلم ڈائریکٹر پاکستان فرنیچرز نے کہا ہے کہ بینکوں سے اپنی ہی جمع رقم کے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس تاجروں کے لیے مشکلات کا باعث ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت ودھ ہولڈنگ ٹیکس پر تاجروں کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے اور مذکورٹیکس کو فی الفور ختم کیا جائے بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس وصولی کے بعد نجی کاروبار تیزی سے نقد لین دین اور متبادل ذرائع پر منتقل ہورہا ہے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے باعث بنکوں کے ڈیپازٹ میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔

اس ٹیکس کی موجودگی میں تاجروں و صنعتکاروں کا بنکوں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ تمام کمرشل بنکوں نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو اس ٹیکس کے متعلق اپنی مشکلات سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے ۔ اور سٹیٹ بینک نے بھی اس ٹیکس کے خاتمہ کی حکومت سے سفارش کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،شہباز اسلم نے کہا کہ اپنی ہی رقم پر بنکوں سے ٹیکس کی کٹوتی تاجر طبقہ کے ساتھ زیادتی ہے ، ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے بارے میں تاجر برادری متحد ہے حکومت بنکوں سے لین دین پر فی الفور ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرے ورنہ اگر یہی صورتحال رہی تو وہ وقت دور نہیں جب بنک دیوالیہ ہوجائیں گے اور حکومت کو فائدہ کی بجائے الٹا نقصان اٹھانا پڑے گا ا س لیے حکومت تاجر برادری کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے اور یہ ٹیکس واپس لے۔ورنہ تاجروں کا احتجاج شدت اختیار کرجائے گا ۔

مزید :

کامرس -