عالمی برادری بھارت کے غیر اخلاقی روئیو ں کا سختی سے نوٹس لے ،تاجرالائنس

عالمی برادری بھارت کے غیر اخلاقی روئیو ں کا سختی سے نوٹس لے ،تاجرالائنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن و بانی "عام آدمی پاکستان "ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے بلاناغہ ایل وسی پر بلااشتعال فائرنگ اب ناقابل برداشت ہوچکی ہے ،عالمی برادری کو بھارت کے اس غیر اخلاقی رویئے کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے جبکہ ہم اپنی افواج پاکستان کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ پوری تاجربرادری اور عام آدمی پاکستان کا ہر ورکران کے ساتھ کھڑا ہے وہ بھارت کی ہرزہ سرائیوں کا بھرپور جواب دیتے رہیں،کیونکہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت کسی بھی لحاظ سے دوستی کے قابل نہیں ۔ڈیفنس آفس میں تاجرالائنس اور عام آدمی پاکستان کے عہدیداران سے ہونے والی ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلحہ افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے بھارت جو کررہاہے اس کا اسے اندازہ نہیں ہے کہ اس انتہا پسندی کاخمیازہ وہ کس انداز میں بھگت سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کشمیر کے معاملے میں اپنا موقف بدل لے جبکہ اس وقت بھارت کو سی پیک کا منصوبہ بھی ایک آنکھ نہیں بھارہاہے ۔
پوری دنیا جانتی ہے کہ انڈیا کی ڈرپوک فوج کس قدر مصلحتوں کا شکار ہے جبکہ افواج پاکستان کی بہادری کے ڈنکے پوری دنیا میں بج رہے ہیں۔انہوں نے کہ اس ملک کا بچہ بچہ بھارت کو کرارا جواب دینے کے لیے اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے وہ جان بوجھ کر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے درندے ملک کو اب زیادہ دیر برداشت کرنے کے موڑ میں نہیں ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت اس وقت افغانستان کی سرزمین کو استعمال کرکے پاکستان کا امن خراب کررہاہے جبکہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیاں بھی بھارت کی ایما پر ہی کی جارہی ہیں۔

مزید :

کامرس -