ڈی ڈبلیو گروپ کی ایکسی روکس لمیٹڈ کے ہمراہ پرنٹ پاک نمائش میں شرکت

ڈی ڈبلیو گروپ کی ایکسی روکس لمیٹڈ کے ہمراہ پرنٹ پاک نمائش میں شرکت

لاہور(پ ر)ڈی ڈبلیو گروپ نے Xerox لمیٹڈ کے ساتھ کراچی ایکسپو سینٹر میں 18 سے 20 نومبر 2017ء تک منعقد ہونے والی پرنٹ پاک نمائش میں شرکت کی۔ ڈی ڈبلیو گروپ پاکستان میں ایک مایہ ناز کاروباری ادارہ ہے جس کی کنزیومر الیکٹرانکس (گری اے سیز اور ایکو سٹار ٹی ویز)، ڈاکومنٹ ٹیکنالوجی (Xerox)، پاور (یو پی ایس، سولر اور بیٹریز)، سسٹم انٹگریٹڈ (ای ایم سی اور لینووو)، نیٹ ورک (CISCO) اور ایچ وی اے سی (گری) پر بنیادی توجہ ہے۔ ڈی ڈبلیو گروپ 1997ء سے Xerox کا شراکت دار ہے اور یہ پاکستانی مارکیٹ میں جدید ٹیکنالوجی اور آلاٹ کے ساتھ ملک میں ڈیجیٹل پرنٹنگ اور ٹرانزیکشنل پرنٹنگ کا آغاز کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکومنٹ ٹیکنالوجی (ڈی ڈبلیو گروپ) کے بی یو ہیڈ یوسف احمد نے کہا کہ Xerox اور ڈی ڈبلیو پی اپنے قیمتی صارفین کے اطمینان کے لئے سپورٹ، جدید مصنوعات، طریقوں، معیار، پائیداری اور استحکام کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کا ایک نقطہ نظر ہے۔ ڈی ڈبلیو گروپ اپنی اعلیٰ کارکردگی کی حامل اور تربیت یافتہ ٹیم کے ساتھ بہترین معیار کی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے ذریعے صارفین کا پہلا پسندیدہ سپلائرز بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

ڈی ڈبلیو پی اور XEROX کی جانب سے پاکستان میں پیش کی جانے والی بڑی مصنوعات اور خدمات میں آفس پرنٹنگ، کاپی اور سکیننگ آلات اور سافٹ ویئر، ڈیجیٹل پریسز، ٹرانزیکشنل سلوشنز، منظم پرنٹ سروسز شامل ہیں۔

مزید : کامرس