ٹیٹرا پیک انڈیکس 2017: برانڈز کو نئے رابطوں اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں درپیش چیلنجز
لاہور(پ ر) ٹیٹرا پیک انڈیکس 2017 نے آن لائن اور سوشل میڈیا کے پہلے سے زیادہ بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے تناظر میں صارفین سے متعلق دلچسپ معلومات کے علاوہ رابطوں اور مارکیٹنگ کو درپیش نئے چیلنجز کو اجاگر کیا ہے۔ یہ تحقیق پاکستان میں بڑھتے ہوئے ریٹیل شعبے میں مارکیٹ رجحانات کی پیشگوئی کے لئے انتہائی معاون ہوسکتی ہے۔ یہ انڈیکس ایک سالانہ رپورٹ ہے جو انڈسٹری میں دلچسپی رکھنے والوں کو جدید ترین حقائق کے ساتھ عالمی سطح پر ڈیری اور جوس کی صنعتوں کے رجحانات سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ معلومات ٹیٹرا پیک اور بیرونی ذرائع سے حاصل کی جاتی ہے اور ٹیٹرا پیک کے مارکیٹ ماہرین کی جانب سے ان معلومات کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ رواں سال اس تحقیق کے اہم حقائق درج ذیل ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا اپنے عروج پر ہیں۔ آن لائن دنیا میں جہاں ہر شخص کو اظہار کی آزادی ہے، برانڈز اپنے بارے میں خود زیادہ اظہار نہیں کرسکتے۔ انہیں فعالیت کے ساتھ صارفین کے نکتہ نظر سے مواد کو مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ بلاگرز کے ساتھ شراکت داری اور سوپر لیڈرز کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے اپنا پیغام پھیلانے پر توجہ دینا چاہیے۔
آن لائن دنیا میں موبائل کا استعمال بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث اب اکثر ڈیسک ٹاپ کا استعمال نظر نہیں آتا۔ چین جدید رجحانات کے مطالعے میں قابل ذکر طور پر آگے ہے۔ یہ موبائل کے شعبے میں ترقی کا اظہار ہے، تقریبا نصف ای کامرس موبائل کے ذریعے ہوتی ہے اور دنیا بھر میں موبائل کے استعمال کے ساتھ کیش لیس ادائیگی بڑھ رہی ہے۔ برانڈز کو ڈیجیٹل میڈیا اور ای کامرس کے شعبے میں زیادہ ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ درحقیقت، امریکہ میں ایسے لوگ ہیں جو ہر کام فورا کرنے کے خواہاں ہیں اور وہ صرف موبائل فون پر انحصار کرتے ہیں ۔
ہنگامی صورتحال میں ادارہ جاتی سطح پر اعتماد کے ساتھ صارفین کا ان لوگوں پر اعتماد بڑھتا جارہا ہے جو انکی اقدار، ترجیحات اور زندگی کے بارے میں نکتہ نظر پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ برانڈز کو یہ بات ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی انہی خصوصیات کو آگے بڑھاتے ہیں، یہ کام زیادہ شفاف انداز سے ہوتا ہے جس میں زیادہ ایمانداری اور اعتبار کو ملحوظ رکھا جاتا ہے جبکہ برانڈ سے متعلق حقیقی لوگوں کے اظہار سے انہیں برتری حاصل ہوتی ہے۔
آن لائن رویے روایتی آبادی کی سطح سے آگے نکل جاتے ہیں اور اسکے لئے نئی سطح کے صارفین کا شعبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے فعال اور سب سے زیادہ سوشل گروپ کے تمام کنیکٹڈ صارفین سوپر لیڈرز ہیں۔ یہ سب سے پہلے تبدیلی کو قبول کرلیتے ہیں، یہ بااثر ہونے کے ساتھ رجحان ساز بھی ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ کنیکٹڈ اور فعال صارفین برانڈ کی ترجمانی اور مارکیٹ سے متعلق معلومات کے ہمراہ بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔