زیتون کے پھل کی بروقت پروسیسنگ ضروری ہے، ڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ

زیتون کے پھل کی بروقت پروسیسنگ ضروری ہے، ڈائریکٹر بارانی زرعی تحقیقاتی ...

راولپنڈی (اے پی پی) بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ (باری )کے ڈائریکٹر محمد طارق نے کہاہے کہ زیتون کی برداشت کا بہترین وقت موسم خزاں کا آخر ہوتا ہے، زیتون کا پھل تیا ر ہونے پر اسے ہاتھ سے یا کیمیکل کا سپرے کرکے پودوں سے اتار کر اکٹھا کیا جاتا ہے، مشینی طریقے سے پھل کی برداشت کیلئے درختوں کے نیچے جال لپیٹنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ زیتون کا پھل جب مناسب سائز کا ہوجائے تو اس کے درخت پر سپرے کرنے سے پھل کا جوڑ کمزور پڑجاتا ہے اور پھل کی برداشت آسان ہوجاتی ہے تاہم مشینی طریقے سے توڑے گئے پھل کو چند گھنٹوں کے اندر مختلف طریقوں سے محفوظ کرنا ضروری ہے ورنہ پھل کی کوالٹی متاثر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ زیتون کے پھل کی کڑواہٹ دور کرنے کیلئے اس کی بروقت پروسیسنگ ضروری ہوتی ہے جس میں پھل کو اپنی اصلی حالت یا پیسٹ کی صورت میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اگر پھل سے تیل حاصل کرنا مقصود ہو تو پھل ذرا دیر سے توڑا جا تا ہے۔ دونوں صورتوں میں پھل کا حجم، رنگ اور خشک وزن جیسے پیمانے اس کا معیار ہوتے ہیں ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...