پاکستان کیٹل شو میں فیصل آباد کی بھینس نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان کیٹل شو میں فیصل آباد کی بھینس نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام پاکستان کیٹل شو میں فیصل آباد کی بھینس نے پہلی ،کامونکی کی دوسری ،منڈی بہاؤالدین کی بھینس نے تیسری پوزیشن لی؂تین روزہ پاکستان کیٹل شو،فیصل آباد کی راجن 32لیٹر دودھ دے کرپہلے نمبر پر جبکہ کامونکی کی لاڈی 27لیٹر دودھ دیکر دوسرے اور منڈی بہاؤالدین کی گل ناز نے 17لیٹر دودھ دیکر تیسرا نمبر حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شیخوپورہ ماڈل کیٹل مارکیٹ میں تین روزہ پاکستان کیٹل شو کا انعقاد کیا گیا۔شو میں نیلی راوی نسل کے جانوروں میں دودھ کے مقابلے سمیت خوبصورت سانڈھ کے بھی مقابلے ہوئے جیتنے والے جانوروں کے مالکان کو لاکھوں روپے کے انعامات بھی دیے گئے۔نیلی راوی بھینس میں پہلاانعام حاصل کرنے والے فیصل آباد سے چوہدری نذیر احمد گجر نے تین لاکھ روپے کا انعام جیتا جبکہ دوسرا انعام کامونکی کے چوہدری نصیر احمد گجر نے دولاکھ روپے جیتے اور تیسرا انعام منڈی بہاؤالدین کے چوہدری افتخار احمد نے حاصل کیا۔ ایم ڈی کیٹل مارکیٹ ڈاکٹر احتشام الرحمان کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کے فارمرز کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ملک میں اعلی نسل کے بیل اور گائے تیارکرنے کو فروغ ملے گا۔اور ایک دن پاکستان دنیا میں دودھ پیداکرنے والے ممالک مین سرفہرست ہوگا۔
؂اس کے علاوہ شو میں نوجونوں اور بچوں نے خوبصورت جانوروں کے ساتھ سیلیفیاں بھی لی۔شو میں مختلف کمپنیوں نے اسٹالز بھی لگائیں اور سیمینار بھی کروائیں۔ کیٹل شو میں پنجاب کے روایتی کھانا ساگ اور مکئی کی روٹی کے تیار کرنے والے سٹال پر شرکاء کا تانتا بندھا رہا۔ شو میں سیمینار بھی کروایا گیا جس میں ڈیری فارمرز کو کم پیسوں میں افزائش سمیت دیگر مالی فائدوں کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔سیمینار میں بتایا گیا کہ کیسے بیوپاری حضرات بہتر ادویات استعمال کرکے اپنے جانور کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔شو میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،۔تقریب کے آخر میں مقامی لوک فنکاروں کی پرفارمنس نے شو کو چار چاند بھی لگا دیے بعد ازں آتش بازی کابھی مظاہرہ کیا گیا۔جیسے شرکا نے خوب سراہا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے کیٹل شو مقامی سطح پر منعقد ہونے چاہیے ۔تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ موقع ملے اس طرح کی ایکٹیویٹی کا۔

مزید :

کامرس -