بھارت کا اسرائیل کے ساتھ میزائلوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

بھارت کا اسرائیل کے ساتھ میزائلوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار
بھارت کا اسرائیل کے ساتھ میزائلوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے اسرائیل کے ساتھ میزائلوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

لاہور میں تیز رفتار گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2افراد جاں بحق

بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘ نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت نے اسرائیل کے ساتھ مل کر 500 میلین ڈالر کے’’ گائیڈڈ اینٹی ٹینک میزائل ‘‘ تیار کرنے کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ مقامی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کی وجہ سے کیا گیاہے اور دفاعی تحقیقاتی ادارے کو فوج کے استعمال کے لیے ملکی سطح پر ان میزائلوں کو تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان 2014 سے ان میزائلوں کی تیاری کے لیے مذاکرات جاری تھے ۔معاہدے کی رو سے اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافل اور بھارتی کلیانی گروپ نے مشترکہ طور پر بھارتی فوج کے لیے گائیڈڈ اینٹی میزائل تیار کرنے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...