ودیا بالن کی فلم ’’تمہاری سلو ‘‘اچھا تاثر دینے میں ناکام

ودیا بالن کی فلم ’’تمہاری سلو ‘‘اچھا تاثر دینے میں ناکام
 ودیا بالن کی فلم ’’تمہاری سلو ‘‘اچھا تاثر دینے میں ناکام

  

ممبئی (آن لائن)ہالی ووڈ کی خوبرو اور بے باک اداکارہ ودیا بالن کی فلم ’’تمہاری سلو ‘‘اچھا تاثر دینے میں ناکام ہو گئی ہے بتایاگیا ہے کہ رواں برس کی متعدد بولی وڈ فلموں کی طرح ’ڈرٹی گرل‘ ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سْلْو‘ بھی اچھا تاثر جمانے میں ناکام رہی۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی 2 دن کے اندر ’تمہاری سْلْو‘ کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے بنی، جو ان اندازوں سے کم ہے، جو فلم کی نمائش سے قبل لگائے تھے فلم ’تمہاری سْلْو‘ میں ودیا بالن نے ایک ایسی گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں آگے چل کر ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی رات کی ریڈیو جوکی ’آر جے‘ بن جاتی ہیں۔فلم میں معمولی جھگڑوں اور پیار کے درمیان زندگی گزارنے والی ایک عام گھریلو عورت کے ریڈیو جوکی بننے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں سری دیوی کی 1987 میں آنے والی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا گانا ’ہوا ہوائی‘ نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے، جسے بھی بہت پسند کیا گیا۔

مزید : کلچر