’’ گمنام‘‘ کیلئے امیتابھ بچن اور موہن لال سے رابطہ

’’ گمنام‘‘ کیلئے امیتابھ بچن اور موہن لال سے رابطہ
 ’’ گمنام‘‘ کیلئے امیتابھ بچن اور موہن لال سے رابطہ

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ساز جیانتی لال گڈا نے فلم ’’گمنام‘‘ کے ہندی اور ساؤتھ ورژن کے لئے اداکار امیتابھ بچن اور ساؤتھ انڈین اداکار موہن لال سے رابطے بڑھا لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں فلم ساز جاینتی لال گاڈا کا کہنا ہے کہ سسپنس تھرلر فلم ’’گمنام‘‘ کے ہندی ورژن کے لئے اداکار امیتابھ بچن جبکہ ساؤتھ انڈین ورژن کے لئے اداکار موہن لال سے بات چیت کی گئی ہے اور انہوں نے فلم کی کہانی کے لئے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک فلم سائن نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم 1965ء کی سپر ہٹ فلم ’’گمنام‘‘ کا ریمیک نہیں ہے بلکہ تامل فلم کا ریمیک ہے، ہم نے صرف فلم کا عنوان لیا ہے جبکہ فلم کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ہدایتکار ای نیواس کی فلم کی عکسبندی جلد موریشس کے جزیرہ پر شروع کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...