پی ٹی وی مرکز پشاور سے ڈرامہ سیریل ’’گل سنگ ‘‘ کی لانچنگ

پی ٹی وی مرکز پشاور سے ڈرامہ سیریل ’’گل سنگ ‘‘ کی لانچنگ

لاہور (فلم رپورٹر ) طویل عڑصہ بعدپاکستان ٹیلی ویژن مرکز پشاور سے اردو ڈرامہ سیریل ’’گل سنگ ‘‘ کی لانچنگ ،ہندکو آرٹس اکیڈمی اٹک کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں ڈرامہ نگار تصور بخاری ، نذیر بھٹی ، عاشق اکبر پوری ، یونس قیاسی ، آرٹسٹ ، عاصم بٹ ، سلیم صدیقی، جاوید شا ہ ، توصیف شا ، توفیق شاہ ، شیخ ناصر ، ارشد شان ، قدیر ، فرخ بٹ ، ہمایوں بٹ ، زاہد حسین ، رحمت شا ہ ،سنگرز کریم خان ، نسیم صدیقی ، حکمت اعوان ، اور صحافیوں ندیم رضا ، اقبال زرکاش ، ہشام خان اعون ، جاوید کشمیری ، لیا قت عمر ، ڈاکٹر سہیل ، رانا شوکت علی خان ، جاوید کشمیری ، ملک ارشد جعفری نے پروڈیوسر ذیشان فضل اور جنرل منیجر مرزا امجد جاوید کو مبارک باد دیتے ہوئے اظہار مسرت کیا ۔اجلاس کی صدارت صدر ہندکو آرٹس اکیڈمی اٹک تصور بخاری نے کی ۔شرکاء اجلاس نے کہا کہ پی ٹی وی سے دوبارہ اردو نشریات میں خوشی پائی جاتی ہے اور ناظرین کو صاف ستھرے گھریلو ماحول کے ڈرامے دیکھنے کو ملین گے کیوں کہ پی ٹی وی حقیقت میں فیملیز چینل ہے ۔

مزید : کلچر